ْنشتر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کوہاٹ کے گراؤنڈ لیولنگ پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کا آغاز

بدھ 18 اپریل 2018 16:00

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)نشتر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے ڈی اے کوہاٹ کے گراؤنڈ لیولنگ پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بلا ل آفریدی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکندر شاہ کی زیر نگرانی اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کمپلیکس میں یتیم اور نادار بچے زیرتعلیم ہیں اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے گراؤنڈ کی لیولنگ کی جارہی ہے جس پر تخمینہ لاگت لاکھوں روپے ہیں لیکن مذکورہ شخصیات کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے یہ کام اپنی مدد آپ کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔لیولنگ کاکام مکمل کرنے کے بعد بچوں کے لئے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں