کوہاٹ بلی ٹنگ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر پانچ جواریوں کو دائوپر لگائی گئی رقم سمیت گرفتار کرلیا

پیر 16 اپریل 2018 22:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) کوہاٹ بلی ٹنگ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ کر پانچ جواریوں کو دائوپر لگائی گئی رقم سمیت گرفتار کرلیا۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے واضح احکامات کی روشنی میںمعاشرتی جرائم کے خلاف ضلع بھر میں پولیس کا سخت کریک ڈائون جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جرائم کے خلاف جاری مؤثرکاروائیوں کے اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ آصف حیات نے ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ اچانک چھاپہ مار کر بلی ٹنگ میں جاری قمار بازی کی محفل الٹ دی ۔

کاروائی میں پولیس پارٹی نے جوئے میں مصروف پانچ قمار بازوں عتیق ولد عبدالرحمان سکنہ بلی ٹنگ،معاز اللہ ولد شہر اکبر،عابد الرحمان ولد حنیف الرحمان،عبد الحق ولد فہد امجد اور نور علی ولد حضرت علی ساکنان بابری بانڈہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دائو پر لگی مجموعی طور پر 50ہزار روپے کی نقدی،6عدد موبائل فون سیٹس اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے۔پولیس نے گرفتار قمار بازوں کو فوری طور پر تھانہ بلی ٹنگ منتقل کردیا جہاں انکے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں