برماکے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف خضدار اور تحصیل زہری میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا

پیر 11 ستمبر 2017 22:06

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) برماکے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف خضدار اور تحصیل زہری میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا ۔اور ریلی نکالی گئی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھار کھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔مظاہرین سے جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی ،مولانا محمود غزنوی ، مولانا محمودالحسن قمر مولانا عبدالغفار شاہوانی حافظ جمیل احمد ابر،تحصیل زہری میں مولانا عبداللہ محمد رحیم زہری وڈیر عبدالخالق موسیانی و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روہنگیا ، رخائن ،اور برماکے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ، شہریوں کا احتجاج ،نعرے بازی کی ، ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے بدھ مت کے پجاری افراد مسلمانوں کو بڑی بے دردی سے قتل عام کررہے ہیں ہزاروں مسلمان بچوں بوڑھوں خواتین کو قتل کیا گیاہے ۔ لیکن اسلامی ممالک تاحال آواز بلند نہیں کررہے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر برماء میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے اور وہاں ٹیمیں بھیج کر عوام کو امداد دی جائے ۔

اور ان کو امن دیاجائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے بدھ مت کے پجاری افراد مسلمانوں کو بڑی بے دردی سے قتل عام کررہے ہیں ہزاروں مسلمان بچوں بوڑھوں خواتین کو قتل کیا گیاہے ۔ لیکن اسلامی ممالک تاحال آواز بلند نہیں کررہے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر برماء میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے اور وہاں ٹیمیں بھیج کر عوام کو امداد دی جائے ۔اور ان کو امن دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں