ملک جس بحران ،معاشی بدحالی سے دوچار ہے اس سے صرف اسے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے،محمد اسماعیل زہری

موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں کے بوجھ میں دبادیا ہے ، بے روزگاری بڑھ رہی ہے ،بجلی فراہمی کے وعدے پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے ، رہنماء پیپلز پارٹی خضدار

اتوار 10 ستمبر 2017 20:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سابق صدر محمد اسماعیل زہری نے کہاہے کہ اس وقت ملک جن بحران معاشی بدحالی سے دوچار ہے ان حالات سے ملک کو صرف پیپلز پارٹی نکال سکتی ہے ۔ماضی گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بڑے بڑے بلند و بانگ دعوئوں کے بر عکس عملی اقدامات کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

بلوچستان پیکیج ہو ، یا ملازمین کی مستقلی ہو یا اٹھاروی ترمیم کی صورت میں صوبوں کے وسائل ان کے حوالے کرنے کی بات ہو پیپلز پارٹی نے ہر مرحلے پر ملک میں خوشحالی اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرتی رہی ہے ۔ موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں کے بوجھ میں دبادیا ہے ۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے بجلی فراہم کرنے کا جووعدہ کیا تھا اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جمہوریت کو بھی پیپلز پارٹی حکومت نے مضبوط اور مستحکم کرتی رہی ہے ۔مستقبل میں بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریگی اور قوم و ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوگی ۔اس وقت قوم کی نظریں پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی قائد آصف علی زرداری کا تمام کیسز سے بری ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ جان بوجھ کر پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں اورا ن پر کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں