ْخضدار ، تحریک انصاف کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد

ہفتہ 9 ستمبر 2017 22:15

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی زیر اہتمام برما میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے درد ناک مظالم کی خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں دوسرے پارٹی کی ممبر اور سماجی کارکن شامل تھے ریلی کے شرکا برما حکومت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی بازار سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا نے پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک سے برما کے مسلمانوں کی مدد کی اپیل کی۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کرخ کے صدر جعفر بلوچ نے کیا۔ ریلی سے پی ٹی آئی کے صدر جعفر بلوچ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما مسلمانوں پر مظالم کی انتہاہ ہو گیا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے لیکن افسوس کی بات ہے اسلامی ممالک خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ عرب ممالک سمیت اقوام متحدہ برما کے مسلمانوں پر ڈھاے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں