سکولز ، کالجز و جامعات کے قیام شرح خوند اگی میں اضافہ ہو گا، آغا شکیل احمد درانی

موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار

ہفتہ 9 ستمبر 2017 19:09

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ خضدار میں جامعات کا قیام اورمستقبل کے معماروں کو اعلیٰ تعلیم سے ہمکنار کرنا ایک خواب تھا جسے موجودہ صوبائی حکومت نے حقیقت کا روپ دیکر اعلیٰ مثال قائم کردی جو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا ۔

اسکولز ، کالجز و جامعات کے قیام شرح خوند اگی میں اضافہ ہو گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ علاقے کو پانی کا بڑا و اہم مسئلہ درپیش تھا ، جس سے نمٹنے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت مختلف مقامات پر ڈیمز بنا رہی ہے ، جس سے بارش کے پانی کو ندی نالوں بہنے وضائع ہونے سے بچایا جاسکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لار ہے ہیں ۔

عوام سے متعلق تمام بنیادی شعبوں کو اہمیت دی گئی ہے جن میں تعلیم صحت مواصلات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی ضرورتیں شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کو کافی حد تک روزگار دینے میں بھی کامیاب رہے ہیں ۔خضدار شہر و مضافات کاعوام جائزہ لیں تو موجودہ دور میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے خطیر رقم خرچ کی گئی ہے ۔ تحصیلوں کے عوام کے اعتماد کو بھی بحال کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ بیشتر علاقوں کے عوام کوبجلی کے متبادل شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی ہے ، دیہاتوں میں بھی اب عوام شمسی توانائی سسٹم کے ذریعے بجلی کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں انہوںنے کہاکہ خضدار یونیورسٹیز بن رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں