وزیراعلیٰ بلوچستان 14ستمبر کوخضدار میں بجلی کا افتتاح کریں گے

ہفتہ 9 ستمبر 2017 17:23

وزیراعلیٰ بلوچستان 14ستمبر کوخضدار میں بجلی کا افتتاح کریں گے
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان 14ستمبر کوخضدار میں بجلی کا افتتاح کریں گے ۔اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و قبائلی شخصیت وڈیرہ محمدفاروق جاموٹ کے نے بتایا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری 14ستمبر کو ایک روزہ دورے پر خضدار کے تحصیل کرخ کا دورہ کریں گے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اپنے دورے کے دوران کرخ میں نئے بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے اور وہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرکے کرخ کے لئے ایک پیکیج کا بھی اعلان کریں گے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں