نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے ،کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،میر حاصل بزنجو

سیاسی کارکنوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا نصب العین ہے ،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ

جمعرات 7 ستمبر 2017 23:11

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) نیشنل پارٹی خضدار کے سینئر ساتھیوں کا اہم اجلاس مرکزی صدر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شیپنگ سینٹر میر حاصل خان بزنجو کی زیرصدارت منعقد ہو ااجلاس میں خضدار کے تنظیمی و سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی اور خضدار کے مسائل کو حل کرنے اور پارٹی کے اندرونی مسائل کو حل کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا مرکزی صدر میر حاصل بزنجو مرکزی اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں گئے جو خضدار میں تنظیمی مسائل پر ایک رپورٹ مرتب کرکے مرکزی کمیٹی کے آئندہ کے اجلاس میں پیش کرے گی جس پر مرکزی کمیٹی حکمت عملی ترتیب دے گی میر حاصل خان بزنجو نے پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری جماعت ہے جہاں تمام افراد رضا کارانہ طور اپنا سیاسی کردار ورول ادا کررہے ہیں سیاسی و جمہوری جماعتوں میں سیاسی اختلاف کا ہونا جمہوریت کی روح ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے اور کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتے ہیں سیاسی کارکنوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا نصب العین ہے انہوں نے کھا کہ کارکنوں و سیاسی رہنما کو آنے والے انتخابات کی تیاریاں بھی ابھی سے شروع کرنی چائیں اور آنے والے چیلنجوں پر اپنی حکمت عملی ابھی سے تیار رکھیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں