خضدار صدر تھانہ پولیس کی کارروائی ،پک اپ گاڑی سے 35کلوگرام چرس برآمد ،ملزم گرفتار

جمعرات 7 ستمبر 2017 22:31

خضدار صدر تھانہ پولیس کی کارروائی ،پک اپ گاڑی سے 35کلوگرام چرس برآمد ،ملزم گرفتار
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) خضدار صدر تھانہ پولیس کی کاروائی ،پک اپ گاڑی سے 35کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدرتھانہ پولیس خضدار کے ایس ایچ او شربت خان عمرانی نے ڈی پی او خضدار عزیز جکھرانی کی ہدایت پر پولیس نفری کے ہمراہ خیراوہ ایرایامیں مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی جس کے خفیہ خانوں سے 35کلو گرام چرس پختہ برآمد کرلی ۔ایک ملزم نصراللہ کو گرفتار کرکے ، پک اپ گاڑی نمبرPAJ-267کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔ پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کاروائی جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں