ژوب ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، مفرور ملزم

سمیت8مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاگیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد،گڈانی جیل میں سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں سے موبائل فونز ،بیٹریاں اور دیگراشیاء برآمدکرلی گئیں

بدھ 9 اگست 2017 23:13

ژوب /خضدار/حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) بلوچستان کے ضلع ژوب قمر الدین کاریز میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد کر لیا گیا خضدارمیں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں ایک مفرور ملزم سمیت8مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔گڈانی جیل میں سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں سے موبائل فونز ،بیٹریاں اور دیگراشیاء برآمدکرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے قمر الدین کاریز میں فورسز نے مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف4عدد میگزین ایک عدد دستی بم.2موٹرولا سیٹ.60 راونڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے دریںاثناء خضدار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم یاسر احمد سمیت 8دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے جن سے تفتیش کاسلسلہ جاری ہے ۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ڈی پی او لسبیلہ ضیاء مندوخیل اور ایف سی میجر یونس بگٹی کی سربراہی میں جیل سپرنٹنڈنٹ سلیم ترین کے ہمراہ جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 86 سلنڈر 44 پنکھے 12 موبائل فونز اور 12موبائل بیٹریاں قیدیوں کی بیرک سے برآمد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں