خضدارمیں ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

منگل 8 اگست 2017 23:40

خضدار۔08 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر باغبانہ کے مقام پر ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق باغبانہ گریڈ کے قریب قومی شاہراہ کر ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں نادر ولد حبیب اللہ ساکن باجوئی اور عبدالمالک شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا ابتدائی طبی امداد کے دوران نادر ولد حبیب اللہ زخمی کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں