شہداء آٹھ آگست (سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ ) کے یاد میں ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں شمع روشن کی گئی

منگل 8 اگست 2017 23:40

خضدار۔08 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) شہداء آٹھ آگست (سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ ) کے یاد میں ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں شمع روشن کی گئی ،ڈپٹی کمشنرخضدار سہیل الرحمن بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی ،قلات اسکاوٹس کے آفیسران ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئر مین عبدالحمید ایڈوکیٹ ،بی آر سی خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ،ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی اور دیگر نے شہید وکلاء کے یاد میں شمعے روشن کئے اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سانحہ آٹھ اگست ملک کے دلخراش سانحات میں سے ایک ہے جس میں دشمن نے ایک ایسے طبقے پر وار کیا جو عوام کو انصاف دلاتے تھے ان شہداء کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا البتہ نوجوان علم کی زیور سے آراستہ ہو کر شہداء کی خدمات کے تسلسل کو جاری رکھ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں