جمعیت علمائے اسلام اورناچ کا اجلاس

اتوار 6 اگست 2017 16:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2017ء) جمعیت علمائے اسلام اورناچ کا اجلاس زیر صدارت سب تحصیل امیر مولانا غلام رسول مینگل منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ جے یوآئی ملک کی سلامتی اور ملک میں جمہوریت و قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے روز ِاوّل سے جدوجہد کررہی ہے اور یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

ہماری جماعت نے ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی طرزِ سیاست کو فروغ دیا ہے ۔ اب چونکہ ملک میں چودہ اگست منایا جارہاہے تو اس میں ملک کے یوم آذادی کے موقع خوشی منایاجائے تاہم تمام طور و طریقے شریعت کے رو سے ہوں تاکہ پوری دنیاء میں ہماری پہنچان ایک جمہوری اسلامی ملک کے طور پر پہچان ہو ۔ اور اللہ تعالیٰ کی ضامندی و خوشنودی بھی حاصل کی جاسکے ۔ خلاف شرع تقاریب سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی بھی ہوتی ہے اور جو ایک اسلامی مملکت پہچان ہے وہ بھی صحیح معنوں میں نمودار نہیں ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں