خضدار میں پولیس شہداء کیلئے قرآن ، فاتحہ خوانی کی گئی

جمعہ 4 اگست 2017 23:01

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) خضدار میں پولیس شہداء کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی جس میں مدرسے کے طلباء اور پولیس اہلکار و دیگر طبقات نے شرکت کی جبکہ لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی خضدار عبدالرئوف بڑیچ نے کہاکہ پولیس کے شہداء نے ملک وقوم کے لئے قربانی دیکر ہمارے لئے اعلیٰ مثال قائم کردی ان کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیں گی وہ جسمانی طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں تاہم وہ آج بھی زندہ ہیں شہداء کبھی مرتے نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس شہداء کو ان کی قربانیوں پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں