خضدار، قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں بہن بھائی جاں بحق

جمعرات 3 اگست 2017 23:28

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2017ء) خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں بہن بھائی جاں بحق ایس ایچ او کٹھان پویس شربت خان کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سنی کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے فوری طور پر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائے جہاں طبی امداد کے دوران ذوالفقار اور اسکی بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا اور واقع سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں