ْخضدار کے مسیح برادری سرآپا احتجاج ،خضدار چرچ کے ماسٹر اور عملہ کو تبدیل کرنا کا مطالبہ

جمعرات 3 اگست 2017 23:02

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) خضدار کے مسیح برادری سرآپا احتجاج ،خضدار چرچ کے ماسٹر اور عملہ کو تبدیل کرنا کا مطالبہ ،خضدار چرچ ہم سب کا چرچ ہے اس میں موجودہ عملے سے ہمیں شکایات ہے پشپ ان کا ازالہ کریں اور نئی انتظامیہ کی تقرر کریں ،مقررین کا مظاہرین سے خطاب تفصیلات کے مطابق خضدار کے مسیح برادری نے چوہدری انور کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں چوہدری انور مسیح ،سلیم اختر ،خالد مسیح ،اکمل برکت ،منور مسیح ،چوہدری سرفراز مسیح ،شاہد حمید اور دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ خضدار چرچ ہم سب کے عبادت کی جگہ اور سب کی ملکیت و خدا کا گھر ہے ہونا تو یہ چائیے کہ چرچ کے زمہ داریاں غیر جانبدار لوگوں کے ہاتھوں میں ھوں مگر خضدار میں صورتحال مختلف ہے ہم نے اپنی شکایات پشپ جو ہمارے سربراہ ہیں کوئٹہ میں ہوتے ہیں تحریری طور پر دی وہاں سے ایک کمیٹی فادر ریاض کی سرکردگی میں آیا مگر ہیں سننے کے بجائے وہ یکطرفہ فیصلہ کر کے ہمیں مزید تکلیف سے دو چار کر دیا ہم دوبارہ پشپ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں آزادانہ طو رپر عبادت کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر چرچ کے متنازعہ ماسٹر اور عملہ کو تبدیل کر کے کسی بھی دوسرے شخص کو زمہ داری دیں تھا کہ ہم سب باہمی طور پر شیر و شکر ہو کر اپنی مذہبی فرائض انجام دے سکیں ہم کسی صورت بھی موجودہ عملہ کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں