کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے بہن بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق

جمعرات 3 اگست 2017 23:02

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹو ڈی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے بہن بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق ،وڈھ میں نا معلوم افراد نے ایک شخص کو تیز دھار آلہ سے وار کر کے قتل کر دیا ،پولیس کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنی کے مقا م پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون اور زولفقار نامی اشخاص زخمی ہو گئے زخمیوںایدھی ایمبولینس کے زریعے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدارپہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے دوران دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ وڈھ کے علاقہ گری ماس کے مقام پر نا معلوم افراد نے نوروز ولد محمد طاہر نامی نوجوان کی گلہ تیز دھار آلہ سے وار کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گئے تحصیلدار وڈھ چاکر خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچائی اور ضروری کاروائی کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں