وڈھ کے علاقہ دراکھالو میں ہیضہ کی وباء پھلنے سے ایک شخص جاں بحق

منگل 1 اگست 2017 23:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اگست2017ء) وڈھ کے علاقہ دراکھالو میں ہیضہ کی وباء پھلنے سے ایک شخص جاں بحق خواتین و بچوں سمیت درجن بھر افراد متاثر ہو گئے ،محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ جگہ پہنچ گئی متاثرین کے اعلاج معالجہ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ ڈراکھالوکے علاقہ تلار ماس میں ہیضہ کی بیماری پھیل گئی جس کے باعث ایک شخص محمد رحیم جا ں بحق ہو گیا مرض پھیلنے کی اطلاع ملتے ہی آر ایچ سی وڈھ سے میڈیکل ٹیم متاثرہ جگہ پہنچ گئی اور مریضوں کا اعلاج معالجہ شروع متاثرین میں آٹھ خواتین اور تین بچے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں