مسلم باغ کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ژوب کے گن مین اور ریڈر سمیت 3افراد جاںبحق

منگل 1 اگست 2017 23:21

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اگست2017ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ژوب کے گن مین اور ریڈر سمیت 3افراد جاںبحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیںجبکہ خضدار میں بھی تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مسلم باغ کے علاقے میں حاجی محبوب پیٹرول پمپ کے قریب نیشنل ہائی وے پر دو گاڑیاں اور بس آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ژوب کے گن مین ظہیر خان ،ریڈر صوبیدار خان اورماہ نور بی بی موقع پرجاںبحق درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جاںبحق اور زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں جاںبحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے ۔

دوسری جانب خضدار میں قومی شاہراہ پر جھالاوان کمپلیکس کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے رضا محمدنامی شخص زندگی کی بازی ہارگیاہے متوفی سوراب کے علاقے جیوا کے رہائشی بتائے جارہے ہیں جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں