خضدار ، اسپیکر عبدالحمید ایڈووکیٹ زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس

دو ارب پانچ لاکھ روپے کی بجٹ ایوان مین اتفاق رائے سے منظور

منگل 1 اگست 2017 22:29

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) ڈسڑکٹ کونسل خضدار کا دو ارب پانچ لاکھ روپے کی مجوزہ بجٹ ایوان میں پیش کر دیا گیا ،بجٹ کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کا اجلاس زیر صدارت اسپیکر عبدالحمید ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں اکثریتی اراکین نے شرکت کی بجٹ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ڈسٹرکٹ کونسل خضدار نے گیارہ کروڑ پچاسی لاکھ روپے سے زائد رقم سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کی ،ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کی بنیاد رکھی ماہ رواں میں بھی تین کروڑ روپے کے ٹینڈرزہونگے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی نے مجوزہ بجٹ پیش کرتے ہوئے تجویز دی کہ محکمہ صحت کے لئے پانچ کروڑ ،تعلیم کیلیئے 5کروڑ ،مختلف دیہاتوں کے سڑکوں کی تعمیر کے لئے بیس کروڑ روپے ،پینے کے صاف پانی کے لئے بیس کروڑ روپے ،تمام یونین کونسلوں کے ممبران کے لئے آفس تعمیر کرنے کے لئے پندرہ کروڑ روپے ،مختلف یونین کونسلوں کے لئے لوکل بور لگانے کے لئے پچیس کروڑ روپے ،شہر کے پی سی سی اسٹریٹ اور نالیاں بنانے کے لئے 35 کروڑ روپے ،مختلف نالوں کے تعمیر کے لئے پندرہ کروڑ روپے ،سولر ہومز کے لئے دس کروڑ روپے ،مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے بیس کروڑ روپے ،رمختصکرنے کی تجویز دی گئی جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار شکیل احمد درانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں پی ایس ڈی پی ترقیاتی گرانٹ کی صورت میں فنڈ ز ارسال کرتی ہے 30 جون 2017 ء ڈسٹرکٹ کونسل کو پانچ کروڑ پینتالیس لاکھ اسی ہزار روپے ملے ہیں ایوان نے مجوزہ بجٹ کی اکثریتی رائے سے منظور کی اور اپنے تجاویز پیش کیں وائس چیئرمین عبد الحمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے اپنے علاقوں کی نمائندے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے علاقوں کو درپیش مسائل کی حل کے لیئے کوشش کریں اگر ان کے مسائل کے حل میں مشکلات درپیش ہوں ان سے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ کسی بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے عوام کا حق نمائندگی کا حق ادا کریں ںقبل ازیں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار چیئرمین آغا شکیل احمد درانی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ خضدار ڈسٹرکٹ کونسل کی کار کردگی ہمیشہ مثالی رہا ہے انہوں نے کہا کہ میری کوشش رہی ہے کہ تمام ممبران کو یکساں حیثیت حاصل ہو ہم نے کبھی بھی کسی ممبر کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی انہوں نے تمام ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ترقی کا خواہاں ہیں تو تعلیم پر بھر پور توجہ دینی ہوگی لیکن افسوس ہے کہ گزشتہ دس روز سے مجھے یہ سننے کو مل رہا ہے کہ اسکولوں میں جانور بندھے ہوتے ہیں ،اسکول مہمان خانہ یا تو گھریلو استعمال کے لیئے مختص ہیں انہوں نے کہا کہ ان سب کا ہم ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران قصور وار ہیں کہ ہم اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں پر توجہ نہیں دے رہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے ایک عہد کرنا ہوگا کہ کوئی سفارش کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہاسی طرح محکمہ صحت کے اداروں سمیت تمام عوامی اداروں کی کڑی نگرانی کریں تاکہ عوام ان اداروں کے ثمرات سے مستفید ہوں اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے تمام ممبران نے شرکت کی اپنے اپنے مسائل و مشکلات سے اجلاس کو آگاہ کیا اور مجوزہ بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں اجلاس کے آخر میں مرحوم سینیٹر آغا شہباز خان درانی اور حاجی محمد کریم قلندارنی کے وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں