خضدار ، قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم پرمرکوز ہے علم کی زیور سے طلباء کو آراستہ کرنا اساتذہ کرام کی بنیادی زمہ داری ہے، سہیل الرحمن بلوچ

اساتذہ کرام محنت لگن اور دیانتداری سے اپنی زمہ داریاں نبائیں، ڈپٹی کمشنر کا اساتذہ کرام سے گفتگو

منگل 1 اگست 2017 22:29

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم پرمرکوز ہے علم کی زیور سے طلباء کو آراستہ کرنا اساتذہ کرام کی بنیادی زمہ داری ہے ،جہاں اساتذہ کرام اپنی زمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے میں نا کام رہے وہاں قومیں ترقی نہیں بلکہ زوال کی جانب جاتی ہیں ،اساتذہ کرام محنت ،لگن اور دیانتداری سے اپنی زمہ داریاں نبائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فیروزآباد گنگو کے دورے کے موقع پر اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر قاضی عبدالرزاق بلوچ نے سکول کے مسائل سے انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کرام کے حاضری رجسٹر چیک کی ،طلباء سے اسباق سنے اور مجموعی طور پر سکول کی صورتحال کو بہتر قرار دیا ،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر خضدار فیروز آباد کلسٹر کے مختلف پرائمری سکولوں کا بھی دورہ کیا ،جہاں ایک گھوسٹ سکول پایا گیا جبکہ ایک گرلز سکول بند پایا گیا جبکہ پورے کلسٹر میں مجموعی طور پر دو ٹیچرز غیر حاضر پائے گئے غیر حاضر ٹیچروں کی تنخوائیں بند کرنے کا حکم دیا گیا ،بند تعلیمی اداروں کے تالے توڑ کر محکمہ تعلیم کے حوالے کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے اساتذہ کرام کو ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی پر ہر صورت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کرام کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کاروائی شروع کی گئی ہے میں خود وقتاً وفوقتاً تعلیمی اداروں کا دورہ کرتا رہونگا گورنمنٹ ہائی سکول گنگو فیروز آباد کے اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ علم کی نور کو نئی نسل میں پھیلانے کی زمہ دار اساتذہ کرام ہوتے ہیں اور قوم کی توقعات بھی اساتذہ کرام ہی سے وابستہ ہوتے ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اساتذہ کرام بھی اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے ملک و ملت کو ایک تعلیم یافتہ،با شعور نسل فراہم کریں دینا میں یہ مثلم حقیقت ہے کہ حصول علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ہمیں پڑھا لکھا تربیت یافتہ نسل اساتذہ کرام کی محنت و لگن سے ہی مل سکتی ہے اب قوم کو ڈگری یافتہ نہیں بلکہ تعلیم یافتہ نسل کی ضرورت ہیں اس ضرورت کو اس وقت ہی پورا کیا جا سکتا ہے جب اساتذہ کرام دیانت داری سے اپنی فرائض سر انجام دئینگے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں