تحصیل سوراب کو ضلع کا درجہ دے کر ان کے نام کو نواب زادہ میر شہید سکندر خان زہری کے نا م سے منسوب کرنا احسن اقدام ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری منیر احمد قمبرانی

پیر 31 جولائی 2017 00:01

خضدار۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری منیر احمد قمبرانی نے کہا ہے کہ تحصیل سوراب کو ضلع کا درجہ دے کر ان کے نام کو نواب زادہ میر شہید سکندر خان زہری کے نا م سے منسوب کرنا احسن اقدام ہے یہ سوراب کا ضلع بننا عوام کی دیرینہ خواہش اور مطالبہ تھا جسے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور سینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے پورا کر کے ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے وقت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سوراب کے عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ سوراب کو ضلع کا درجہ دلائیں گے۔ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ عوام کے حقیقی ترجمان ہیں۔ نئے ضلع کے قیام سے شہید سکندر آباد کے لوگوں کی حالت زندگی تبدیل ہو گی اور معاشی ترقی آئے گی۔ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں