پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

ہفتہ 29 جولائی 2017 17:48

خضدار۔29جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے پولیو ایک موذی مرض ہے، اسکو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا، اس جہاد میں حکومت کے ساتھ تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ٹاسک فورس انسداد پولیو مہم کے اجلاس کے صدارت کے دوران کیا، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اورنگ زیب ، ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد ظفر علی ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہیلتھ ڈاکٹر محمد مراد مینگل ،نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیو مہم ڈاکٹر شفیع دانش، ڈی سی مستونگ صلاح الدین نورزئی ،ڈی سی قلات جلال الدین ،ڈی سی لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی، ڈی سی آواران سید زاہد شاہ، ڈی ایچ او خضدار سمیت قلات ڈویژن کے تمام ہیلتھ آفیسران ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالحق بلوچ ودیگر نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں پولیو کے صورتحال سے متعلق بریفنگ دی اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام ڈی سیز کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنے دفتر میں ضلعی سطح پر پولیو کنٹرول روم کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور اپنے ضلع میں فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم تعینات کرکے اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کریں اس کے علاوہ ڈویژنل سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر پولیو مہم سے پہلے بہترین تیاری جسمیں ٹریننگ اور میٹگ کا ایک سو فیصد انعقاد کیا جائے گا جہاں پر سرکاری اہلکاروں کو مہم میں شامل کرکے کامیاب مہم کا انعقاد کیا جائے گا ۔اجلاس میں نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیو مہم ڈاکٹر شفیع دانش کے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو عمدگی سے سراہا گیا اور انہیں بھر پور انداز میں داد دی گئی اور انہیں ایک مثال دیکر انکی حوصلہ افزائی کی گئی کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ گزشتہ تین سال سے قلات ڈویژن میں پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو ہمارے نونہالوں کا دشمن ہیں انکے مکمل خاتمے کے لئے علماء کرام قبائلی عمائدین بلدیاتی نمائندے صحافی برادری سمیت تمام طبقات کو مل کر اس موذی مرض کے خلاف جہاد کرنا ہوگا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ اس موذی مرض سے چھٹکارا محض حکومت کا کام نہیں بلکہ اس مرض کو مکمل ختم کرنے کے لئے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں