خضدار، جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے پروقار تقریب کا اہتمام
جمعہ 28 جولائی 2017 22:35
(جاری ہے)
تقریب کے اعزاز ی مہمانوں میں ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین زاہدہ مصطفی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ منیر احمد ساسولی ،حافظ محمد شفیع۔
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر خضدار عبدالعزیز زہری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قلات ڈویژن عبدلحق ساسولی ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار محمد حسن جاموٹ ،ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکڑسلطان احمد شاہوانی ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج راحیلہ باجوئی ،پروفیسر کرم خان مینگل ،سمیت ڈویژن بھرکے تعلیمی افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔تقریب سے ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ، ڈویژنل ڈائریکٹر قلات ڈویژن میر محمد بنگلزئی ۔ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ،سلطان احمد شاہوانی ،پروفیسر حسن جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں طلبا نے موضوع پر جس انداز میں تقریری مقابلوں ،مضمون نویسی اور آرٹس اور سانس کے عنوان پر کمال کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ہمیں بے حد مسرت ہوئی اور بچوں کو دیکھ کر انہیں یہ یقین ہوگیا کہ ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن ہے۔ مقررین نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پیارے ملک کے حصول اور قیام میں جن احباب نے دن رات محنت کرکے ہمیں آزاد وطن کا تحفہ عطا کیا اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مشن کو مزید وسعت دیکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ایک ہونا ہے قوم قبیلوں لسانی ،مذہبی علاقائی اور زبانوں کی بھنور سے نکل کر من حیث القوم ایک ہونا ہے کیونکہ جب ہم ایک ہوں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کمزور کرنے کی جرات بھی نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن عیار اور چالاق ہے وہ ہمیں مختلف حیلے بہانوںسے مسائل میں الجھا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ایک قوم ہیں ہمیں تقسیم کرنے کی آپ کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔مقررین نے کہا کہ آج کے یہ ننھے منے بچے ہماری قوم کے سرمایہ ہیں ۔ان کی تعلیم کے ساتھ تربیت اور ذہن سازی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم نے ان کی صحیح طور پر ذہن سازی نہیں کی ۔ان کی بگاڑ کی صورت میں ہم قومی مجرم کہلائیں گے ۔ایک بہتر معالج ایک قابل جج ایک اعلیٰ مرتبے پر فائز سول آفیسر اگر ایک انسان دوست با اخلاق ہوگا تو تب ہم سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا حق ادا کیا۔ تقریب میں ہونہار بچوں نے تقریری مقابلوں کے علاوہ ٹیبلو ملی نغمے اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا اور نقد انعامات وصول کیئے ۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بگاڑا جارہا ہے،بی این پی خضدار
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے