جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں پر وقار تقریب کا اہتمام

جمعہ 28 جولائی 2017 22:35

خضدار۔28جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے ڈویژنل ڈائریکٹریٹ قلات ڈویژن کی جانب سے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنرقلات ڈویژن میجر (ر) اور نگ زیب تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر تعلیمات قلات ڈویژن میر محمد بنگلزئی نے کی۔

جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میںقلات ڈویژن کے اضلاع لسبیلہ ،آواران ،خاران ، مستونگ ،قلات ،اور خضدار سے تعلق رکھنے والے طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔ تعلیمی اداروں کے طلبا نے تقریری مقابلوں ،سائنس اینڈ کرافٹس ، مضمون نویسی اور ڈرائنگ کے مقابلوں میں بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اعزاز ی مہمانوں میں ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین زاہدہ مصطفی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ منیر احمد ساسولی ،حافظ محمد شفیع۔

ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر خضدار عبدالعزیز زہری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قلات ڈویژن عبدلحق ساسولی ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار محمد حسن جاموٹ ،ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکڑسلطان احمد شاہوانی ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج راحیلہ باجوئی ،پروفیسر کرم خان مینگل ،سمیت ڈویژن بھرکے تعلیمی افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب سے ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ، ڈویژنل ڈائریکٹر قلات ڈویژن میر محمد بنگلزئی ۔ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد حنیف بنگلزئی ،سلطان احمد شاہوانی ،پروفیسر حسن جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں طلبا نے موضوع پر جس انداز میں تقریری مقابلوں ،مضمون نویسی اور آرٹس اور سانس کے عنوان پر کمال کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بے حد مسرت ہوئی کہ جن بچوں نے انہیں دیکھ کر یہ یقین ہوگیا کہ ہماری آئندہ کی نسلوں کا مستقبل روشن ہے۔ مقررین نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پیارے ملک کے حصول اور قیام میں جن احباب نے دن رات محنت کرکے ہمیں آزاد وطن کا تحفہ عطا کیا اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی مشن کو مزید وسعت دیکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ایک ہونا ہے قوم قبیلوں لسانی ،مذہبی علاقائی اور زبانوں کی بھنور سے نکل کر من حیث القوم ایک ہونا ہے کیونکہ جب ہم ایک ہوں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کمزور کرنے کی جرت بھی نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بہت بڑا منافق عیار اور چالاق ہے وہ ہمیں مختلف حیلے بہانوںسے مسائل میں الجھا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ایک قوم ہیں ہمیں تقسیم کرنے کی آپ کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔

مقررین نے کہا کہ آج کے یہ ننھے منے بچے ہماری قوم کے سرمایہ ہیں ۔ان کی تعلیم کے ساتھ تربیت اور ذہن سازی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم نے ان کی صحیح طور پر ذہن سازی نہیں کی ۔ان کی بگاڑ کی صورت میں ہم قومی مجرم کہلائیں گے ۔ایک بہتر معالج ایک قابل جج ایک اعلیٰ مرتبے پر فائز سول آفیسر اگر ایک انسان دوست با اخلاق ہوگا تو تب ہم سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا حق ادا کیا۔ تقریب میں ہونہار بچوں نے تقریری مقابلوں کے علاوہ ٹیبلو ملی نغمے اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا اور نقد انعامات وصول کیئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں