پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کا حالیہ بھرتیوں کے خلاف مظاہرہ

جمعرات 27 جولائی 2017 23:16

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء)پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کی جانب سے محکمہ بی اینڈ آر حالیہ بھرتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے نائب صدر عبدالحمید کھیازئی ، چیئرمین بشیر احمد باریجو جوائنٹ سیکرٹری ،عبدالحمید زہری، پریس سیکرٹری محمد عارف موسیانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمے میں حالیہ انٹریو ز میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاںکی جارہی ہیں۔

ان آسامیوں پر صرف فوت شدہ اور ریٹائرڈ شدہ ملازمین کا حق ہے اس کے علاوہ 73ملازمین کی بحالی بھی ہوئی ہے لیکن تاحال ان کی تنخواہیں اب تک بحال نہیں کی جاسکیں ۔اگر موجودہ سیکرٹری اس مسئلے کو حل نہیں کیا تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔انہوںنے اپنے مطالبے میں کہا کہ حالیہ بھرتیوں کو کوٹے اور لواحقین کو تعیناتیاں نہیں کی گئیں تو پورے صوبے میں مزدور اتحاد کی کا ل پر احتجاج کریں گے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں