ڈپٹی کمشنرخضدار نے ساسول کے سرداری شہر میں بوائز اور گرلز سکول مقامی معتبرین کے قبضے سے واگزار کراکر محکمہ تعلیم کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 27 جولائی 2017 22:04

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنرخضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ آج اچانک خضدار کے علاقہ ساسول پہنچ گئے علاقہ ساسول کے سرداری شہر میں دواسکولز بوائز اور گرلز پائے گئے جودرس و تدریس کیلئے مکمل بند ،نجی محفل وذاتی مہمان خانہ و گوادم و دیگر استعمال کے لئے مقامی معتبرین کے قبضے میں تھے ، ڈپٹی کمشنر خضدار نے ان تعلیمی اداروں کے بلڈنگز کو متعلقہ افراد کے قبضہ سے فوری طور پر واگزار کرکے انہیں محکمہ تعلیم کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،جب کہ 1سے زائد اساتذہ غیر حاضر پائے گئے جنہیں ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے فوری طور پر معطلی کرکے ان کی تنخواہیں بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ایک اسکول میں مدرسہ بنایا گیا تھا اس اسکول کو مولوی کے قبضہ سے واگزار کرادی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں