جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے روز اول سے جد و جہد کررہی ہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی

ْ بلوچستان میں موجودہ حکومت نے عوامی فنڈز کو لیپس کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کتنی اہل حکومت ہے ،صوبائی حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکے،خضدار میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 22:40

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے خضدار میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کے لئے روز اول سے جد و جہد کررہی ہے ۔ ملک کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور بنیادی طور پر ملک کو اسلامی قانون کے تحت چلایا جا سکے کرپشن سفارش اور کمیشن کے سلسلے کو ختم کرکے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکے موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی باقی جمہوری پارٹیوں کے ساتھ ملکر تحریک شروع کی تھی ۔

جس کا فیصلہ ایک دو دن میں متوقع ہے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے ۔لیکن کرپٹ جماعتوں کے لیڈروں کو بخار میں مبتلاکر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت عوامی فنڈز کو لیپس کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کتنی اہل حکومت ہے اور اس کی پالیساں کتنی واضح ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں اورناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکے۔

پورے بلوچستان میں پینے کا صاف پانی تعلیم، صحت دیگر بنیادی مسائل جو کہ حل نہیں ہورہے ہیں۔امن وامان کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے ۔لیکن روزانہ کی بنیادپر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ونگ بلوچستان کے صدر جمیل احمد مشوانی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین مخلصانہ کوششوں سے ہم بلوچستان کے تمام اضلاع میں یوتھ کو فعال کرکے نوجوانوں کو متحد و منظم کرنے کے لئے بھر پور کو شش کررہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان طبقہ علم و شعور کے بنیاد پر پارلیمانی سیاست کو سمجھ کر تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کریں گے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی، یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر غلام قادر چھٹہ ،مولانا جاویداحمد منصوری، علی اکبر زہری، مولانا عنایت اللہ زہری، جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر زاہد بلوچ و دیگر موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں