خضدار: پک اپ الٹنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق تین زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:40

خضدار۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) خضدار کیتحصیل وڈھ کے دور دراز علاقے آڑنجی اواک کے مقام پر پک اپ الٹنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

وڈھ لیویز کے مطابق ہفتہ کے روز وڈھ سے آڑنجی جانے والی ایک پک اپ اواک کے مقام پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد مسماة ( ع) بنت حاجی ضیاع اللہ ،محمد اسحاق ولد غلام نبی موقع پر جاں بحق جبکہ یاسر احمد ، سائمہ بی بی اور عبدالباسط زخمی ہوگئے۔ نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو وڈھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں