بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارمیں تعلیمی انحطاط اورطلباء کے ساتھ آئے روز ہونے والے ناانصافیاں تعلیم دشمن اقدامات کے مترادف ہے، نجی اللہ رودینی

جمعہ 21 جولائی 2017 22:16

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری نجی اللہ رودینی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارمیں تعلیمی انحطاط اورطلباء کے ساتھ آئے روز ہونے والے ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ نارواسلوک تعلیم دشمن اقدام ہے جس کے مستقبل پرمنفی اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہی نوجوان طبقہ ہماری مستقبل اور سرمایہ ہے بجائے ان کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے حل نکالنے کے ان کو مزید مشکلات کی طرف دھکیلاجارہاہے۔انہوں نے کہااکیسویںصدی میں بھی بلوچستان جدید تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں ،سائنسی حوالے سے بھی یہاں کے طلباء کو صرف تھیوری تک محدود کررکھاہے طلباء کے پاس سرکاری سطح پراعلی تعلیم کے حصول کے لئے کوئی اچھا آپشن موجود نہیں ۔غریب کا بچہ آج بھی اپنے مستقبل کا سوچ نہیں سوچ سکتا۔انہوں نے کہاکہ اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خضدار یونیورسٹی کوموجودہ تعلیمی بحرانوں سے نجات دلاکرتمام اداروں اعلی تعلیمی سہولیات میسر کی جائے تاکہ قوم ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوسکے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں