ضلع خضدار میں لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جا رہے ہیں،ڈاکٹر فضل محمد زہری

دور دراز علاقوں میں بنیادی مراکز صحت میں عملہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ڈاکڑوںکی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جارہے ہیں،گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 22:16

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر فضل محمد زہری نے کہا ہے کہ ضلع خضدار میں لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جا رہے ہیں ضلع خضدار کے دور دراز علاقوں میں ہمارے بنیادی مراکز صحت میں صحت کا عملہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ڈاکڑوںکی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کے عملہ اور ڈاکٹروں کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائگی ضلعی منٹظم صحت نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد پورے ضلع میں محکمہ صحت کے عملہ کو ہائی الر ٹ رکھا گیا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت سے نمٹنے کے لئے پوری تیاری ہے ہمارے پاس ضروری ادویات کی کمی نہیں ہے تاہم ضلع خضدار کے عوام ونمائندگان کو محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا ہوگا ہم ان کی مشاورت کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور جائز شکایات کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں