مسلم امہ کا اتحاد وقت کا اہم تقاضہ ہے اندرونی انتشار نے مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، مولانا قمر الدین

قطر سمیت مشرق و سطی ٰکا تنازعہ امریکہ و مغرب کا پیدا کردہ ہے، تنازعات کو جواز بنانا اسلام کی نہیں کفر کی خدمت ہے، آئی ٹی ایک ڈرامہ ہے جس کا واحد مقصد ملک میں جاری ترقیاتی عمل کو بریک لگانا ہے ،رہنماء جے یو آئی کا کارکنوں سے خطاب

جمعہ 21 جولائی 2017 22:14

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کا اہم تقاضہ ہے انتشار نے مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا قطر سمیت مشرق و سطی ٰکا تنازعہ امریکہ و مغرب کا پیدا کردہ ہے مسلمانوں کو یہ تنازعات سنجیدگی کے ساتھ حل کرنا چاہیئے فروعی اختلافات قرون ا ولی ٰ سے چلتے آرہے ہیںلیکن ان تنازعات کو جواز بنانا اسلام کی نہیں کفر کی خدمت ہے سعودیہ عربیہ مسلمانوں کے عقیدے کا مرکز ہے حرمین شریفین کا دفاع مسلمانوں کا اجتماعی فریضہ ہے ہم اس فریضہ سے کبھی غافل نہیں ہونگیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا قمر الدین عمرہ کی سفر سے واپسی پر جامعہ علوم شرعیہ کوشک میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے سیکرٹری اطلاعات مولانا بشیر احمد عثمانی ،جمعیت علماء اسلام خضدار کے امیر مولانا محمود الحسن قمر ، جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفار شاہوانی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی کے رکن مولانا محمد صدیق مینگل جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے اس قبل جب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر کا پیرو عمر کے مقام جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے سینکڑوں و گاڑیوں کے ساتھ استقبال کیامولانا قمر الدین کے قافلے کو ایک بہت بڑے جلوس میں جامعہ علوم شرعیہ کوشک پہنچایا مولانا قمر الدین نے کہ جے آئی ٹی ایک ڈرامہ ہے جس کا واحد مقصد ملک میں جاری ترقیاتی عمل کو بریک لگانا اس سے قبل بھی جب ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا تھا تو اس کا مقصد بھی ملک کی ترقی کو روکنے کی سازش تھی جس کی وجہ سے اربوں ڈالر کے معاہدے خطرے میں پڑ گئے تھے مولانا قمر الدین نے کہا کہ احتساب کا لغوی تقاضہ یہ ہے کہ بلاتفریق سب کا احتساب ہو کیا جو لوگ جے آئی ٹی میں شور و غل برپا کئے ہوئے ہیں ان کا دامن صاف ہے کیا ان کے خود بیرون ملک سرمایہ و جاگیریں نہیں ہیں جمعیت علماء اسلام کا موقف واضح ہے کہ موجود حکومت و زیر اعظم کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے 2018 میں عوام کی عدالت خود فیصلہ سنائیگی مولانا قمر الدین نے کہا کہ کچھ لوگ اس طرح کے ہنگامے بر پا کرکے ملک میں یہودیو ں کے ایجنڈے کی تکیمل چاہتے ہیں جمعیت علماء اسلام اس طرح کے ساشوں کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیگی پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہاں پر رہنے والے مسلمانوں کا اسلام کے آفاقی سے محبت تاریخی ہے ان مسلمانوں کے دولوں اسلامی کلچر کو نکالا نہیں جا سکتا ہے اس طرح کی کسی بھی کوشش اس طرح چاہنے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے کافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں