خضدار،پیپلز پارٹی آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ،محمد اسماعیل زہری

بدھ 19 جولائی 2017 19:36

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سابق صدر و سینئر رہنماء محمد اسماعیل زہری نے کہاکہ پیپلز پارٹی آنے والے قومی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کریگی ، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن اور دیوالیہ بنانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا ، قوم چاہتی ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے ملک کو نجات مل جائے ان خیالات کا اظہار اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

پی پی پی رہنماء محمد اسماعیل زہری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک و قوم کی نمائندہ جماعت ہے ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے قوم کو بحرانوں سے نکالنے میں جو کردار اد اکی ہے آئندہ بھی قوم و ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کریگی ، بھٹو ازم ہی ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتاہے ، محترم ذوالفقا علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت ہمارے دیگر قائدین نے جمہوریت اور عوام کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دیکر یہ بات ثابت کردی کہ جمہوریت اور عوام کے لئے کس طرح جان کا نذرانہ دیا جاتا ہے ، آج بھی پیپلز پارٹی ماضی کی طرح توانا اور قوم کی نمائندگی کے لئے تیار ہے اور عوام کو ان بحرانوں سے نکال کر ہی اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں