او جی ڈی سی ایل پاکستان نے بلوچستان یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا

او جی ڈی سی ایل، ایچ ای سی کے ذریعے یہ اسکالر شپ ملک بھر کے نو یونیورسٹیز کو دے رہی ہے ،وائس چانسلر انجینئر محمدامین

بدھ 19 جولائی 2017 19:13

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) او جی ڈی سی ایل پاکستان نے بلوچستان یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ہے ،او جی ڈی سی ایل، ایچ ای سی کے ذریعے یہ اسکالر شپ ملک بھر کے نو یونیورسٹیز کو دے رہی ہے ، جن میں خضدار جامعہ کو بھی شامل کرلیا ہے،غریب طلباء کوبے حد فائدہ پہنچے گااور ان کی تعلیمی ضروریات پوری ہونگی، تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل )نے ملک بھر کے 9یونیورسٹیز کے طلباء کو ضروریات کی بنیاد پر اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے طلباء کو بھی اسکالر شپ استفادہ میں شامل کرلیا گیا ہے ، بی یو ای ٹی خضدارکے وائس چانسلر بریگیڈیئر(ر)ا نجینئر محمدامین نے قبل ازیں او جی ڈی سی ایل اور ایچ ای سی کواسکالر شپ منصوبے میں خضدار انجینئریونیورسٹی کے طلباء کو اس اسکالر شپ میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی ، ان کی اس سفارش کوباقاعدہ طورپر منظور کرتے ہوئے اسکالرشپ منصوبے میں خضدار انجینئر یونیورسٹی کے طلباء کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے انجینئر یونیورسٹی کے غریب طلباء کو فائدہ پہنچے گا ۔ او جی ڈی سی ایل پاکستان یہ اسکالر شپ ملک بھر کے نو جامعات کے طلباء کو بذریعہ ہائر ایجوکیشن کمیشن فراہم کیا جائیگا ۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کا اسکالر شپ منصوبے میں شامل ہونا اور اس کے غریب طلباء کو فائدہ ملنا اہم ڈویلپمنٹ ہے۔ تعلیم دوست طبقات اور سیاسی رہنمائوں کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین کی ان کاوشوں کو سراہا جارہاہے ، موصوف وائس چانسلر انجینئر محمدامین کی ذاتی کوششوں اور دلچسپی کی وجہ سے اب تک نہ صرف جامعہ خضدار کے تعلیمی و تعمیراتی منصوبوں میں اضافہ ہواہے بلکہ جامعہ خضدار سے باہر صوبے میں تعلیمی ترقی کے لئے بھی ان کی کوششیں بے حدرنگ لے آئی ہیں اور اس کا فائدہ شعبہ تعلیم اور طلباء کو ملا ہے ، جس کا عملی نمونہ گرائونڈ پر بھی نظر آرہاہے، ان کے یہ اقدامات لائق تحسین ہیں ، صوبے کے تعلیم دوست طبقات نے وائس چانسلر بی یو ای ٹی خضدار انجینئر محمدامین سے توقعات وابستہ کررکھے ہیں کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی شعبے کی ترقی اور طلباء کوتعلیمی فوائد پہنچانے کے لئے اپنی کوششیں اسی طرح جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں