پاک افغان سر حد پر دھماکہ میں شہید ہونے والے ایف سی جوان کی خضدار میں تدفین

منگل 18 جولائی 2017 23:05

خضدار۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) پاک افغان سر حد پر دھماکہ میں شہید ہونے والے ایف سی جوان کی خضدار میں تدفین کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو پاک افغان سر حد پر بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی کانسٹیبل ہمت اللہ خان کو ان کے آبائی علاقہ جہاں مولہ خضدار میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کی گئی ۔

(جاری ہے)

شہید کے نماز جنازہ میں سول ،قلات اسکاوٹس (ایف سی) کے آفسران ،قبائلی عمائدین ،عوام الناس اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید ایف سی اہلکار ہمت اللہ خان کی قبر پر آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی جانب سے پھول نچھاور کیئے گئے۔

شہید کے لئے تعزیت کا سلسلہ ا ن کے گھر واقعہ مولہ جہاں میں لی جا رہی ہے واضح رہے ہمیت اللہ خان گزشتہ روز پاک افغان سر حد پر بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں