محلہ رحیم آباد خضدار کے واٹر سپلائی کے ٹرانسفار مر گزشتہ ایک ماہ سے خراب، وزیر اعلی بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 18 جولائی 2017 22:47

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) محلہ رحیم آباد خضدار کے واٹر سپلائی کے ٹرانسفار مر گزشتہ ایک ماہ سے خراب ہے ،پی ایچ ای کے زمہ داران شکایت کے باوجود کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ،پانی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق اہلیان رحیم آباد خضدار کے مکین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے گنجان آباد علاقہ رحیم آباد کے واٹر سپلائی اسکیم کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا ہے اس حوالے سے پی ایچ ای کے ذمہ داران کو مسلسل آگاہ و شکایت کرتے رہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو ئی واٹر سپلائی کی بندش کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے ساتھ ہی ساتھ قریب واقعہ تعلیمی ادارے کے بچے بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ محلہ رحیم آباد کے واٹرسپلائی اسکیم کے ٹرانسفارمر بنانے کے احکامات صادر فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں