کئی سالوں سے اقتدار کا مزہ لینے والوں نے خضدار کے لئے کوئی مثالی کام نہیں کیا، رہنما جماعت اسلامی مولانا محمد اسلم

خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے مگر عوام تمام بنیادی سہولتوں سے یکسر محرم ہیں ، آئندہ آنے والے انتخابات میں ایسی جماعتوں اور ایسے امیدواروں کو ترجیح دیں جو عوامی مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہوں، صحافیوں سے گفتگو

منگل 18 جولائی 2017 22:47

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی نے کہا ہے کہ سالوں سے اقتدار کا مزہ لینے والوں نے خضدار کے لئے کوئی مثالی کام نہیں کیا ،ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات نہیں ،تعلیمی اداروں میں سہولیات نہیں ،زراعت ٹو منڈی پختہ سڑکیں نہیں ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا ہے ،آنے والے انتخابات میں عوام ایسے امیدواروں اور ان سیاسی جماعتوں کو اپنا نمائندہ منتخب کریں جو ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی کا کہنا تھا کہ ضلع خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے مگر یہاں کے لوگ تمام بنیادی سہولتوں سے یکسر محرم ہیں دکھ اس بات کی ہے کہ سالوں سے خضدار سے منتخب ہو کر اقتدار کے مزے لینے والوں نے خضدار شہر کے لئے کوئی مثالی کام سر انجام نہیں دیا گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں نہ ادویات ہیں ،نہ اسٹاف پوری ہے ،اور نہ ہی صفائی کی صورتحال بہتر ہے ،یہ بات المیہ سے کم نہیں کہ ہسپتال میں میڈیکل آفسر کے پینتیس اسامیاں خالی ہیں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے عوام انتہائی شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں اسی طرح ضلع خضدار کے تعلیمی اداروں میں کوئی سہولت میسر نہیں فرنیچر سے لیکر سائنس کے سامان تک کچھ بھی دستیاب نہیں ،ضلع خضدار زرعی علاقہ ہے مگر زراعت ٹو مارکیٹ پختہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے رہی سہی کسر یومیہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے پوری کر دی ہے جماعت اسلامی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں ایسی جماعتوں اور ایسے امیدواروں کو ترجیح دیں جو عوام کی ایماندارانہ خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور جماعت اسلامی بلوچستان میں سیاسی ،معاشی تبدیلی کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اگر عوام نے موقع دیا تو انشاء اللہ خضدار میں واضح تبدیلی لانے کی کوشش کرئینگے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں