گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کی مانیٹرنگ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس،غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی تنخوائیں بند کرکے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ مستقبل کے لئے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا،اکٹر کے تجویز کردہ پرچی کے بغیر کوئی میڈیسن نہیں دی جا سکے گی جبکہ تمام ریکارڈ بھی محفوظ رکھا جائے گا

منگل 18 جولائی 2017 22:47

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے مانیٹرنگ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدرات اسسٹنٹ کمشنر خضدارکیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل منعقد ہوا اجلاس،غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی تنخوائیں بند کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ،جو بھی ڈاکٹر یا پیرا میڈیکس غیر حاضر ہو گا اس کی تنخواء سے بھی کٹوتی ہو گی ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے مانٹرنگ و منجمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدرات اسسٹنٹ کمشنر خضدار منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سومار خان ،پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر،میڈیسن انچارج ،اور دیگر متعلقہ زمہ داران نے شرکت کی ،اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ مستقبل کے لئے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا اجلاس میں متعدد فیصلے اہم فیصلے کئے گئے غیر حاضری رہنے والے میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کے تنخوائیں فوری بند کرنے اور انہیں شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہسپتال کے تینوں شفٹس ،مارننگ ،اوننگ اور نائٹ ڈیوٹیاں کمیٹی کی منظوری سے لگائی جائیں گی ڈاکٹر کے تجویز کردہ پرچی کے بغیر کوئی میڈیسن نہیں دی جا سکے گی جبکہ تمام ریکارڈ بھی محفوظ رکھا جائے گا اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سمیت کسی میں ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی اور مجھ سمیت کمیٹی کے ارکان روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کو مانٹرنگ کرئینگے اور بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں