ترقیاتی منصوبوں کے معیار کیلئے خصوصی مانیٹرنگ نظام مرتب کرکے از خود ان کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار

منگل 18 جولائی 2017 21:32

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار الحاج سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ ضلع خضدار میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری انداز میں تکمیل کے لئے خصوصی مانیٹرنگ نظام مرتب کرکے از خود ان کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کروڑوں روپے منصوبوں کی مقررہ مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بناکر ان سے عوام کو استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔

تعلیم صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگراسکیمات پر خطیر رقم خرچ ہورہی ہے جن سے عوام کو فائدہ ملیگا ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے خضدار میں مختلف مقامات پر زیر تعمیر منصوبوں کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ جو اسکیمات عوام کے لئے تشکیل دیدیئے گئے ہیں ان کا بروقت اور معیاری تکمیل ہماری اوّلین ترجیح ہے میں از خود ان اسکیمات کا جائزہ لے رہا ہوں تاکہ ان کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے عوام کو ان سے استفادہ کا موقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

ضلع خضدار کے مختلف مقامات پر عوامی منصوبے جاری ہیں ۔ان منصوبوں کے تشکیل دیئے جانے کا مقصد عوام کو زندگی کی سہولیات سے مستفید کرانا اور ان کے مسائل کو کم کرنا ہے ، متعلقہ محکمہ جات اور ان کے سربراہان و کنٹریکٹرز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لئے خصوصی محنت اور کوششیں جاری رکھیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں