تحصیل باغبانہ گھوڑی سنگ میر شہر میں بارشوں سے متعدد مکانات گر گئے،فصلوں کو شدیدنقصان

بدھ 12 جولائی 2017 23:29

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء)تحصیل باغبانہ گھوڑی سنگ میر شہر میں بارشوں سے متعدد مکانات گر گئے فصلات کو نقصان ، گزشتہ روز طوفانی ہوائوں کے ساتھ تیز بارشوں کے باعث باغبانہ کے علاقہ میں کچی آبادی زیر آب آگئی تھی جس کی وجہ سے متعدد گھروں کی دیواریں اور گھروں کی چار دیواری زمین بوس ہوگئیں، جب کہ کھڑی فصلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ، ژالہ باری کے باعث گھوڑی سنگ میں کھڑی فصلات کو نقصان پہنچا ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء میر عبدالحمید زہری محمد قاسم کرد نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ گھوڑی سنگ میں غریب لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ان کی دیواریں گرگئیں جب کہ فصلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ عوام کے نقصانات کے ازالے کے لئے فوری طور پر ٹیمیں روانہ کرکے علاقے میں نقصانات کا جائزہ لیں اور عوام کے نقصانات کا ازالہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ غریب لوگوں کی فصلات کو بے حد نقصان پہنچا ہے انہوںنے قرض لیکر فصلات اگائے تھے جنہیں تیاری کے وقت نقصان پہنچا انہوںنے اپیل کی کہ گھوڑی سنگ میں فصلات کا فوری طور پر ازالہ کرکے عوام کی مایوسی دور کردی جائے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں