گوادر رتوڈیر و ایم 8 روڈسے بلوچستان و اندرونی سندھ پنجاب ایک دوسرے کیساتھ لنک ہوسکیں ،سہیل الرحمن

کنٹریکٹر شاہراہ کی جلد معیاری تعمیر کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنرخضدار

پیر 10 جولائی 2017 23:07

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کا این ایچ اور کنٹریکٹرز کے ہمراہ سی پیک منصوبے میں شامل گوادر رتوڈیرو شاہراہ کا دورہ ، حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کھوڑی تاونگو سیکشن کو کافی نقصان پہنچا تھا ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ شاہراہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے کے لئے اہمیت کا حامل ہے اس شاہراہ کی معیاری اور بروقت تعمیر بے حد ضروری ہے ،ایم 8قومی شاہراہ کی تعمیر کے لئے این ایچ اے کو خصوصی نگرانی کرتے ہوئے کنٹریکٹرز کو اس بات کا پابند بنانا چاہئے کہ وہ شاہراہ کی جلد اور معیاری تعمیر کو یقینی بنائیں تاکہ آمدو رفت اور تجارت کے مواقع پید ہوسکیں ان خیالات کااظہار انہوںنے ونگو کھوڑی شاہراہ کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر جمعہ خان شکرانی ، پی ڈی این ایچ اے علی رضاو دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ ہم نے پیشگی شاہراہ سے متعلق خدشات ظاہر کیئے تھے اور ہوا بھی وہی حالیہ بارشوں کے بعد روڈ کاحلیہ بگڑ گیا ، جب تک معیار اور میرٹ کاخیال نہیں رکھا جاتا اس وقت تک یہ صورتحال پیش آتی رہیگی ، گوادر رتوڈیر و ایم 8 روڈسے بلوچستان و اندرونی سندھ پنجاب ایک دوسرے کے ساتھ لنک ہوسکیں گے۔ اس شاہراہ کے مکمل ہونے سے نہ صرف آمد و رفت میں عوام کیلئے آسانی ہوگی بلکہ تجاورت و کاروبار کے وسیع مواقع پید ہونگے ۔عوام کی خواہش اور امنگو کے مطابق شاہراہ کی فوری تعمیر کو یقینی بنایا جائے ۔ اور معیار کا خیال رکھاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں