عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ

ڈاکٹرز اور اسٹاف احسن طریقے سے فرائض انجام دیں اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ٹیچنگ اسپتال خضدار کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں اور طبی عملے سے بات چیت

پیر 10 جولائی 2017 22:31

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز اور اسٹاف احسن طریقے سے فرائض انجام دیں اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کو اظہار انہوں نے پیر کو ٹیچنگ اسپتال خضدار کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں اور طبی عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر اسٹاف آفیسر صوبائی سیکریٹری صحت شوکت بلوچ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی کے عملہ کمی کی کمی وجہ سے صفائی کے نظام میں بے شمار مسائل در پیش ہیں ،انہوں نے اپنے ذاتی خرچ سے سرجیکل وارڈ اور او پی ڈی کے لئے سولر سسٹم کی تنصیب کے لیئے رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیااور مریضوںکی عیادت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایاحکومت علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں