خضدار کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے سے 21مسافر زخمی

پیر 10 جولائی 2017 18:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) خضدار کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے سے 21مسافر زخمی ہوگئے،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب ضلع خضدار کے علاقے آچاربند کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 21مسافر زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے والوں میں آصف محمد،کامران،محمد الیاس،سیف الحق،عبدالحکیم،فاطمہ،حبیب اللہ،غلام اعظم،خیر النساء،کالا لا،زکیہ،محمد عیسیٰ،حسن رضا،مجیبا بی بی ،سغراء بی بی ،عبداللہ،عبدالبصیر،با جوہ بی بی ،شربت بی بی،فاطمہ بی بی شامل ہیں ،لیویز نے زخمیوں کو خضدار ہسپتال منتقل کردیا جبکہ انتظا میہ نے ڈائیور کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں