خضدار، پولیس کی کارروائی موٹرسائیکل چور گینگ کے 4ارکان گرفتار، مقدمہ درج مزید ،گرفتاریوں کابھی امکان

اتوار 9 جولائی 2017 21:00

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) خضدار پولیس کی کارروائی موٹرسائیکل چوری میں ملوث چار ملزم گرفتارنو موٹرسائیکل اور آلہ کار برآمد تفتیش جاری ،ملزمان کی نشاندگی پر مزید گرفتاریوں کا امکان،تفصیل خضدار میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں اضافے کے پیشے نظر ڈی پی او خضدار عبدائوف بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او جاوید اسلم سی آئی اے انچارج عطا ء اللہ جاموٹ کی سربراہی میں پولیس پارٹی کے ہمراہ وڈھ اور خضدار کے علاقوں میں چھاپے کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا اور موٹر سائیکل اور وارتوں میں استعمال ہونے والے آلہ کار برآمد کر لیا پولیس کے مطابق مزید گرفتاریوں کا امکان بھی جبکہ ملزمان نے چوری کی وارتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں