ملک نوید دہوار کی قتل ایک گہری ساش ہے، ایک مرتبہ پھر بی این پی کو دیورا سے لگانے کی کوشش کی جارہی ،میر عبد الرئوف مینگل

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:13

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرئوف مینگل نے کہا ہے کہ ملک نوید دہوار کی قتل ایک گہری ساش ہے ایک مرتبہ پھر بی این پی کو دیورا سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ بی این پی اس طرح کے سازشوں سے نہ پہلے مرعوب ہوا ہے اور نہ کہ آئندہ مرعوب ہوگی بلوچستان کے ساحل و وسائل کسی کی ملکیت نہیں ہیں ہمیں قدرت نے بلوچستان میں مددفون قدرتی وسائل فراہم کیا ہے ان وسائل کی حفاظت ہم اپنے خون سے کریں گے صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔

وہ بروز ہفتہ خضدار کے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کہ پورے صوبہ کے طول و عرض میں خون کا ہولی کھیلا جارہا ہے سانحہ وکلاء ، سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر سانحہ مستونگ میں سینکڑوں افراد کی شہادت کے بعد بھی صوبائی حکومت کا یہ دعوی ٰ کہ امن و امان قائم کیا گیا ہے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا گیا ہے سمجھ سے بالا تر ہے حقیقت یہ ہے کہ 2013 کے انتخابات میں ایک گہری ساش کے تحت بلوچستا ن کے حقیقی قوتوں کو اسمبلیوں سے باہر رکھا گیا گیا الیکشن کے نام پر سلیکشن کیا گیا تاکہ بلوچستان مین وہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل کرسکیں سی پیک سمیت کسی بھی ترقی کے عمل کی ہم مخالف نہیں ہیں لیکن بلوچستان کو ان منصوبوں سے کیا ملے گا حکمران ہمیں مطمئن کریں ہم اس ہر ترقی کی خیر مقدم کریں گے جو بلوچ قوم کے لئے ہوگی ہمارے نوجوان بے روزگاری سے تنگ آگئے ہیں ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر پھر رہے ہیں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب ہزاروں اسامیاں خالی ہیں یابوگس ہیں جب کہ خود ان صوبائی جماعتوں کی جانب سے اسمبلی میں آواز بلند ہورہا ہے کہ اسامیوں کو بیچا جارہا ہے کیا ہم اس حکومت کو بھی عوام کا نمائندہ کہیں جو غریب و مستحق افراد کو ملازمتیں دینے کے بجائے دو تین لاکھ میں میں ملازمتی فروخت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن کمیشن خوری کی انتہاء کرتے ہوئے اپنے شاہ خرچیوں کے لئے صوبہ کے خزانہ کو بے دردی سے لوٹیں ایسے اسکیمات کے نام پراربوں رورپیہ قومی خزانہ سے نکالیں جو محض کاغذی ہوں میر عبد الرئوف مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ان لوگوں سے بیزار ہوچکی ہے مستقبل بی این پی ہی کا ہے ہم عوام کے ووٹ کے ذریعہ ان لوگوں کو اپنے گھروں میں بھیج دیں گے ایسی حکومت قائم کی جائیگی جو بلوچستان کے ساحل و وسائل یہاں کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کرے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں