خضدار اور گردو نواح میں بارش، بارانی ندیوں میں طغیانی

جمعہ 7 جولائی 2017 23:10

خضدار۔07جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) خضدار اور اس کے گردو نواح میں مون سون کی موسلا دھار بارش سے خضدار اور گردونواح کی بارانی ندیوں میں طغیانی آگئی۔

(جاری ہے)

بارش کے بعد خضدار میں گذشتہ کئی دنوں سے پڑنے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔خوشگوار موسم کی وجہ سے اہلیان خضدار کے چہروں پر رونق آگئی۔ بارش سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکلے اور موسم کا لطف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں