خضدارمیں این ٹی ایس میرٹ پرآنے والے کامیاب امیدواروں کی تاحال تعیناتی عمل میں نہیں آسکی

امیدوار مایوسی کا شکار ، سی آر سی کے فیصلے کے باوجود بھی تاحال آرڈرز نہ ہو سکے

جمعہ 7 جولائی 2017 22:36

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء)خضدارمیں این ٹی ایس میرٹ پرآنے والے کامیاب امیدواروں کی تاحال تعیناتی عمل میں نہیں آسکی ، امیدوار مایوسی کا شکار ، سی آر سی کے فیصلے کے باوجود بھی تاحال آرڈرز نہ ہونا افسوسناک ہے تفصیلات کے مطابق دو سال قبل یعنی 2015میں این ٹی ایس کے تحت امتحان دینے والے خضدار کے امیدواروں کی تاحال تعیناتی نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے امیدوار بے حد مایوسی کا شکار ہیں ، ا س حوالے سے کمشنر یعنی سی آر سی نے ان کے آرڈرز کے احکامات بھی جاری کردیئے تھے ،تاہم اس میں محکمہ ایجوکیشن کے آفیسرز اور کلرکس بڑی رکاوٹ ہیں ، این ٹی ایس کے تحت میرٹ پر آنے والے امیدوار عبدالقادر ،عابد ، ذوالفقار ، مسماة (ح گل)و دیگر نے صحافیوں کو اپنی فریاد میں کہاکہ انہوںنے 2015میں این ٹی ایس کے تحت محکمہ ایجوکیشن کے لئے ٹیچنگ پوسٹس کے لئے امتحانات دیئے تھے لیکن تاحال ان کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دو سال کا طویل عرصہ گزرچکا ہے اس حوالے سے محکمہ ایجوکیشن اور اس کے کلرکس نہ صرف کاہلی کا مظاہرہ کررہے ہیں بلکہ وہ کامیاب امیدواروں کو مسلسل مایوسی کا شکار کررہے ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وزیر تعلیم ، سیکریٹری تعلیم، گورنر و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ہمارے آرڈرز اور تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں