سینیٹر آغاشہباز خان درانی کے ایصال ثواب کے لئے زہری ہائوس میں قرآن خوانی کا اہتمام

جمعہ 7 جولائی 2017 22:36

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) سینیٹر آغاشہباز خان درانی کے ایصال ثواب کے لئے زہری ہائوس کھٹان میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر اورنگزیب زہری کی جانب سے خضدار میں اپنی رہائشگاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جہاں محلے کے لوگ اور دینی مدار س کے طلباء نے قرآن خوانی کی ، اور سینیٹرآغا شہبا زخان درانی کی مغفرت کے لئے دعاء بھی کی گئی ، اس موقع پر دینی مدارس کے بچوں و محلوں کے لوگوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں