خضدار:مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ میر عطاء اللہ کھوسہ ودیگر کی سینیٹر آغاشہبازخان درانی کی وفات پر تعزیت

جمعرات 6 جولائی 2017 20:21

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ میر عطاء اللہ کھوسہ ودیگر نے درانی ہائوس خضدارمیں آغا عبدالخالق احمد زئی کے بھانجے آغا شہر یار درانی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی ، آغاشاہزیب درانی کے بھائی اور آغا مہر دل درانی کے والد سینیٹر آغاشہبازخان درانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے ۔ آمین

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں