قبائل میں اتحا دو اتفاق اور بھائی چارہ کی فضاء قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،سردار زادہ میر ببرک خان رند

قبیلے کے عوام کی فلاح وبہبود اور انہیں مستقبل کے تعلیمی سوچ دینے کے لئے خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں، قبائلی رہنماء

جمعرات 6 جولائی 2017 17:37

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) قبائلی رہنماء سردار زادہ میر ببرک خان رند نے کہاہے کہ قبائل میں اتحا دو اتفاق اور بھائی چارہ کی فضاء قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،قبیلے کے عوام کی فلاح وبہبود اور انہیں مستقبل کے تعلیمی سوچ دینے کے لئے خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے دورہ خضدار کے موقع پر قبیلے کے معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

رند قومی اتحاد بلوچستان کے صوبائی نائب صدر محمدر مضان رند قائمقام صدر میر سراج احمد رند قومی اتحاد خضدار کے جنرل سیکریٹری حاجی خان غلامانی رند فنانس سیکریٹری حافظ طفیل احمد رند، قاضی حسن علی رند،سومار خان رند منیراحمد رند عبدالستار رند محمد رند نبی بخش رند ورند قبیلے کے دیگر افراد موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میر ببرک خان رند نے کہاکہ جھالاوا ن رند قبیلے کے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جو کئی دھائیوں سے یہاں رہ رہے ہیں وہ اپنے اند اتحاد واتفاق قائم کرتے ہوئے اپنے دکھ و درد میں شریک ہوں ،تعلیم کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے رند قبیلے کے افراد اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ان کے مستقبل کو بنائیں تعلیم کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے ،انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی یہ محسوس ہورہی ہے کہ میں اپنے قبیلے کے افراد کے ساتھ جھالاوان میں موجود ہوں اور ان میں جو جوش و جذبہ محسوس کررہاہوں وہ قابل دید ہے اور اس میں بے حد اپنائیت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری جانب سے جھالاوان سمیت پورے بلوچستان میں رند قبیلے کے افراد کی سرپرستی جاری رہیگی اور وقتاً فوقتاً ان کی رہنمائی بھی کرتے رہیں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں